مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے باوجود 27 ہزار فلسطینیوں کی نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی

شیعت نیوز : اسرائیلی حکام کی طرف سے کورونا وائرس کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے عید الاضحیٰ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 27 ہزار فلسطینیوں ‌نے عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔

عید کی نماز کی امامت کے فرائض مفتی اعظم القدس و دیار فلسطین، فلسطینی افتا کونسل کےچیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد حسین نے انجام دیے۔ انہوں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ مسجد اقصیٰ ‌صرف اور صرف مسلمانوں کی ہے۔ اس کی ملکیت میں کوئی ظالم شریک نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے اسرائیلی جاسوسی کے آلات برآمد، بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غاصب صیہونیوں کی غلط فہمی ہے کہ صیہونی وہ اپنی مجرمانہ بدمعاشی کے ذریعے مسجد اقصیٰ پر اپنا ناجائز تسلط جما لیں گے مگر دشمن کی یہ سوچ اور اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں حارس کے مقام پر فلسطینیوں‌ کو عید کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے حارس کے مقام پر عید کی نماز کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ فلسطینی شہری اس اراضی پر نماز ادا کرنا چاہتے تھے جسے صیہونی فوج نے قبضے میں لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں‌ کی بڑی تعداد عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے متاثرہ فلسطینی اراضی پرجمع ہوئے مگر قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button