دنیا

امریکی گیس پلانٹ میں دھماکہ، صدر ٹرمپ کا بڑا انکشاف

شیعت نیوز : امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک نیچرل گیس پلانٹ میں دھماکہ اور اسی طرح ایک ٹرین میں آتشزدکی کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مونٹ بیل وی یو نیچرل گیس پلانٹ میں شدید دھماکہ ہوا جس کے بعد کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کارخانہ ہیوسٹن شہر سے تیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اب تک مذکورہ گیس کارخانے میں ہونے والے اس دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکہ میں دھماکوں اور آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔ 12 جولائی کو امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگوپر امریکی بحریہ کے ایک جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بنھام ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو بجھانے میں چار دن لگ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی نسل پرست حکومت کی مذمت اور عوام کی حمایت کرتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای

اس واقعے میں امریکی بحریہ کے دسیوں اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 17جولائی کو ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر کے ایک اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا اور اس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن نے طالبان کی ہر قسم کی مدد کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اکسیوس خبری چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن اور طالبان کے مابین باہمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس وقت طالبان کو ہتھیار اور دیگر سامان سے لیس کیا۔

ٹرمپ نے اپنی صدارت کے ابتدائی ایام میں بھی اعتراف کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو تشکیل دینے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کیا تھا لیکن اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button