اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ سنی تحریک کی توہین اہل بیتؑ بل کی حمایت،محرم میں حالات خراب کرانے کی دھمکی

پریس کانفرنس کے دوران ثروت اعجاز قادری نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس تو ہین اہل بیتؑ بل کے مندرجات کو تاحال نہیں پڑا ۔

شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے پنجاب اسمبلی کے توہین اہل بیت ؑ بل کی حمایت کردی ،جبکہ پاکستان سنی تحریک کہ سربراہ ثروت اعجاز قادری نے محرم الحرام میں حالات خراب کرانے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ کراچی پریس کلب میں پنجاب اسمبلی کے تو ہین اہل بیتؑ بل “ تحفظ بنیاد اسلام بل “ کی حمایت میں پریس کانفرنس کے دوران ثروت اعجاز قادری نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس تو ہین اہل بیتؑ بل کے مندرجات کو تاحال نہیں پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم اقدام سامنے آگیا

واضح رہے کہ ثروت اعجاز قادری کو چند سال قبل سندھ رینجرز نے مختلف الزامات کہ سبب چند گھنٹے حراست میں لیا تھا لیکن بزرگ شخصیات کی گارنٹی پررہا کردیا تھا جبکہ اس سے قبل اسلام آباد میں حکومت اور قومی اداروں کے خلاف دھرنے میں ثروت اعجاز قادری فعال رہےتھے ۔

سنی تحریک کے سربراہ نے خود ہی سوال کیا کہ ہمیشہ محرم الحرام میں ہی کیوں اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں جس سے اشتعال انگیزی پھیلے جبکہ وہ اپنی پریس کانفرنس میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کہ ہمراہ اشتعال انگیز باتیں کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہل سنت عاشقان اہل بیت ؑ نے بھی تحفظ بنیاد اسلام بل کو تحفظ خارجیت بل قرار دیدیا

ثروت اعجاز قادری کی جانب سے جس بل کی حمایت کی گئی ہے اس کا محرک ملعون داعشی دھشتگرد معاویہ اعظم ہے کہ جس کی جماعت کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سنی تحریک کہ بانی رہنما سلیم قادری کے قتل میں ملوث تھی جبکہ سانحہ نشتر پارک میں اہل سنت قیادت کی شہادتوں کا مرکزی کردار بھی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button