عراق

عراق کے اہلسنت مفتی شیخ الصمیدعی کا امریکی فوجیوں کے انخلاء پر زور

شیعت نیوز : عراق کے اہلسنت مفتی شیخ مہدی الصمیدعی نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہلسنت مفتی شیخ مہدی الصمیدعی نے کہا ہے کہ اہلسنت کا اگر کوئی نمائندہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حق میں ووٹ نہیں دیتا ہے تو وہ نہ صرف اہلسنت کے مذہب کے خلاف بلکہ عراق کا غدار بھی شمار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار دھماکے کی مذمت، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

ادھر عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجی اتحاد کے فوجیوں کی جزوی طور پر پسپائی بالکل ناقابل قبول ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن مختار الموسوی نے عراق سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کی بتدریج کمی کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے کے مقابلے میں اپنے ملک کے دفاع کے لئے مکمل چوکس و آمادہ ہیں اور انھیں غیر ملکی فوجیوں کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی ایک چھاؤنی پر داعش کا حملہ پسپا

انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت، سرزمین عراق میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو ختم کرنے میں بہت زیادہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور وہ صرف وقت گذارنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن مختار الموسوی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے ایک شیڈول تیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی عوام اپنے ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے سخت خلاف ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button