پاکستان

پاراچنار میں سخت سکیورٹی کے باوجود دھماکہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، علامہ حمید امامی

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود دھماکہ ہونا اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ڈی سی اور ڈی پی او کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پارا چنار دھماکہ، علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اپنے ایک مذمتی بیان میں علامہ حمید امامی کا کہنا تھا کہ پاراچنار کو آج ایک بار پھر لہولہان کر دیا گیا۔ تین بج کر 35 منٹ پر طوری مارکیٹ کے قریب ایک ریڑھی میں رکھا ہوا بم دھماکہ سے پھٹ گیا، سوال یہ ہے کہ پاراچنار کے چاروں طرف ریڈ زون ہے، ناکوں پر آرمی ہے، پھر دہشت گرد آسمان سے نازل ہوتے ہیں یا زمین سے نکلتے ہیں۔؟

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ بری طرح ناکام ہے، ناتجربہ کار ڈی سی، اے سی اور ڈی پی او کو فوراً معطل کیا جائے، تاکہ علاقہ میں امن قائم ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button