عراق

عراق: صوبے ذی قار میں امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں 2 بم دھماکے

شیعت نیوز : عرب ای مجلے السومریہ کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبے ذی قار میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں 2 بم دھماکے ہوئے ہیں۔

السومریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے صوبہ ذی قار کے علاقے الناصریہ کے مغرب میں بغداد، ناصریہ کے البطحاء اسکوائر پر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں ہونے والا بم دھماکہ علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، علامہ وحید کاظمی

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد، فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ جن سے ممکنہ طور پر کئی ایک امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

گزشتہ دو ہفتے کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں یہ تیسرا دھماکہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پارا چنار دھماکہ، علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

امریکی اتحاد کی جانب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہی دی گئی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسا ہی ایک اقدام عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں ’’مکیشیفہ‘‘ نامی مقام پر بھی انجام پایا تھا جس کی ذمہ داری عراقی عوامی مزاحمتی فورس ’’مقاومت اسلامی اصحاب اہل الکہف‘‘ نے قبول کر لی تھی۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button