عراق

عراق کا یورپی یونین کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی، 5 داعشی خودکش بمبار ہلاک

شیعت نیوز : عراقی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے فیصلے پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ دوسری طرف حشد الشعبی کے جوانوں نے 5 داعشی خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

یورپی یونین نے عراق کا نام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد کے حوالے سے خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برلن میں تعینات عراقی ناظم الامور نے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جرمنی سے مطالبہ کیا وہ یورپی یونین کے اس فیصلے کی مخالفت اور عراق پر ترکی کی فوجی جارحیت کی مذمت کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شام میں برسرپیکار دہشت گردوں تک اسلحہ پہنچا رہا ہے۔ گیناڈی گیٹیلوف

گزشتہ ہفتے بھی عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ یورپی یونین نے ایک ایسے وقت عراق کا نام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جب ایف اے ٹی ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عراق دہشت گردی کے خلاف وضع کیے جانے والے مالیاتی قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کر رہا ہے۔

ایک برس قبل عراق کے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ دہشت گردی کی مالیاتی معاونت کے خلاف عالمی قوانین پر سختی کے ساتھ علمدرآمد کے بعد عراق کا نام ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی رضاکار فورس اور سرکاری فوج نے امریکی حمایت یافتہ 5 داعشی خودکش بمباروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں نے جنوب مغربی بغداد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران داعش کے 5 خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی بغداد کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور داعشی خودکش بمباروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

بغداد الیوم کی خبر کے مطابق رضاکار فورس حشد الشعبی کی کارروائی میں متعدد داعشی دہشت زخمی حالت میں گرفتار کرلئےگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button