اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن سے 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا

شیعت نیوز : اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر کم از کم 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے صوبہ بیت لحم کے مختلف علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو اغوا کرلیا ۔
رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں نے اسلامی جہاد کے ایک اعلی عہدیدار جمعہ الطایع کو کفر نعمہ قصبے میں واقع اپنے گھر سے اغوا کرلیا۔ انہیں اسرائیلی جیلوں میں 18 سال گزارنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔
قابض صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل کے دورا قصبے اور جنوب مشرقی نابلس کے قصبہ عقربا پر بھی حملہ کیا اور دو شہریوں جن کی شناخت کٹمل اکیل اور مومن دیریہ کے نام سے ہوئی کو اغوا کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے۔ علی القحوم
ایک متعلقہ تناظر میں ، عبرانی ریڈیو نے جمعرات کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں ساحل سیلم کے علاقے میں چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ، اور یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس دو پیٹرول بم اور ایک گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلہ تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح الخلیل کے جنوب میں لیزفر کے علاقے میں فلسطینی خاندان کے ملکیتی دو مکانات مسمار کرنے کے بعد انہیں بے گھر کردیا۔
مقامی عہدیدار راتب الجبور نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے فوجیوں کی مدد سے بغیر لائسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر محمود ابو قبیطہ اور اس کے بیٹے اسماعیل کے دو مکانات کو گرا دیا۔
جبور نے مزید کہا کہ انہدام کے نتیجے میں 10 افراد بے گھر ہو گئے ، اور یہ نشاندہی کی کہ ابو قبیطہ اور اس کے بیٹے نے اپنی زمینوں پر ان کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے دستاویزات مہپیا کیے، جو غیر قانونی آباد کار بستی بیت یتیر کے قریب واقع ہیں۔