یمن

یمن میں عرب امارات اور سعودی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں

شیعت نیوز : جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پورٹ کے مطابق یمن کے سابق مفرور صدر کی حکومت سے وابستہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ گروپ پرحملہ کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ٹی وی چینل العربیہ اسرائیلی پالیسیوں کی سمت گامزن ہے۔ حماس

واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ باغیوں جبکہ متحدہ عرب امارات جنوبی یمن میں ٹرانزیشنل کونسل کے مسلح گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور یہ دونوں گروپ صنعا میں قائم یمن کی اسلامی انقلابی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں پر مشتمل ٹرانزیشنل کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے مابین جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے ہم پر حملے کا آغاز اور ہمارے کئی ارکان کو قیدی بنالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ حسن ترابی نیک و پاکیزہ مشن کی تکمیل کرتے ہوئےشہید ہوئے، علامہ ساجد نقوی

یاد رہے کہ ان جھڑپوں کا آغاز عدن سے ہوا تھا جسے سعودی عرب کی حمایت یافتہ مستعفی حکومت نے اپنا نام نہاد دار الحکومت بنا رکھا ہے۔ بعد ازاں جھڑپوں کا دائرہ جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا جس کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شدید گولہ باری اور میزائلی حملے کئے ہیں۔

ارنا کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں 100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مآرب ، الجوف اورصعدہ صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button