ایران

شہید سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام دستاویزات عدالت کے سپرد کر دی ہیں۔

شیعت نیوز : ایرانی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور رفقاءکی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے قانونی فالواپ کی خاطر 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں عدلیہ کی سربراہی میں قانونی، مسلح افواج کی مشترکہ کمان کی سربراہی میں سکیورٹی اور وزارت خارجہ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹیاں شامل ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے دہشت گرد امریکی فوج و حکومت کے ہاتھوں ہونے والی جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے قانونی فالواپ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے عدلیہ کے ساتھ یہ توقع وابستہ ہے کہ وہ امریکی حکومت کے اس اقدام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی فالواپ انجام دے کر اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف فی الفور عدالتی کارروائی شروع کر دے تاکہ صرف سیاسی و سفارتی فالواپس پر ہی اکتفاء نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید مدافع حرم قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ بھولیں گےنہ معاف کریں گے

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے تہران کی ایک عدالت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی دہشت گردی کے 36 ملزموں کے خلاف انٹرپول وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام، قومی سلامتی کمیشن اور عدلیہ کے اندر فالواپ کمیٹیوں کی تشکیل کا ایک نتیجہ ہے۔

انہوں نے امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت کے خلاف عدالتی فالواپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ بعض واقعات بہت سادہ نظر آتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لئے دستاویزات اور ٹھوس ثبوت درکار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے جنرل قاسم سلیمانی، رفقاء کے ہمراہ ان کی دہشت گردانہ ٹارگٹ کلنگ، شام سے عراق کی پرواز میں موجود مسافروں، پرواز کے عملے اور عراق کے سفارتی سفر پر نکلنے سے قبل جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سمیت بہت سے موضوعات پر مبنی ضروری دستاویزات عدلیہ کے حوالے کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button