دنیا

مزاحمتی فورسز کے راکٹ اسرائیلی شہروں کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی اخبار

شیعت نیوز : ایک اسرائیلی اخبار نے اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی میں موجود مزاحمتی فورسز اور لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے پاس ’’اپنے ہدف کے عین اوپر مار کرنے والے‘‘ لاتعداد راکٹس موجود ہیں جو اسرائیلی شہروں کو راکھ کے ڈھیر میں بدل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت آہارانوٹ نے اپنے اداریئے کے اندر لکھا ہے کہ فلسطینی و لبنانی مزاحمتی تحریکوں کے ہدف کے عین اوپر مار کرنے والے راکٹس جو سینکڑوں کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہیں، اسرائیلی شہروں کی تمام عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صیہونی اخبار نے اس حوالے سے اسرائیلی ریسکیو فورس کے کمانڈر ’’یوسی بینٹو‘‘ سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کچھ روز قبل ہی مزاحمتی فورسز کے نشانے کے ٹھیک اوپر مار کرنے والے راکٹس کے حوالے سے منفرد ریسکیو مشقیں انجام دی ہیں۔

اسرائیلی ریسکیو فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ ان فوجی مشقوں کے اندر مزاحمتی فورسز کے ’’ٹھیک نشانے پر مار کرنے والے‘‘ راکٹس کے ذریعے تباہ فرض کی جانے والی 2 عمارتوں میں سے زخمی و ہلاک شدہ فوجیوں کو باہر لانے کی ریہرسل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مضبوط استقامت صیہونیوں کے لئے دردناک اور رسوا کن ہوگی۔ ھنیہ

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل ہی فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کے ذیلی بریگیڈ القسام کی جانب سے مذموم الحاقی منصوبے پر اسرائیل کو متنبہ کرنے کے لئے سمندر کے اندر 10 میزائل فائر کئے گئے تھے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے حکمرانوں کا بھی یہی خیال ہے کہ فلسطینی و لبنانی مزاحمتی فورسز اپنے راکٹس کو بہتر سے بہتر بنا رہی ہیں جو اسرائیلی وجود کے لئے کسی بھی دوسرے خطرے سے کم نہیں۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورس القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے بھی گذشتہ جمعرات کے روز ’’البنیان المرصوص‘‘ آپریشن کی سالگرہ کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پاس ایسے طاقتور راکٹ موجود ہیں جو مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے تمام شہروں کے اندر موجود فوجی و حساس مقامات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button