پاکستان

کرپشن مافیا سے مقابلہ کریں گے، جیت ہماری ہو گی، آغا علی رضوی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا سے مقابلہ کریں گے، جیت ہماری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد سیاست دانوں نے خدمت کے نام پر عوام کے حقوق پر ہمیشہ شب خون مارا، جن لوگوں نے ٹھیکے اور نوکریاں بیچیں وہ ہمیں بھاشن دے رہے ہیں، ہمیں نہ سمجھایا جائے کہ عوام کی خدمت کیسے کرنی ہے، مزاحمتی تحریک کا آغاز نہ کیا جاتا تو کرپٹ حکمرانوں نے علاقے کو لوٹ کر ختم کرنا تھا۔

کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

مقامی میڈیا سے بات چیت اور مختلف مقامات پر الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے قسم کھائی ہوئی ہے، یادگار چوک پر دھرنا دینے والوں کو طعنے دینے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا تیر مارا؟ بااختیار حکومت ہونے کے باوجود عوامی حقوق کی حفاظت کرنے کے دعویداروں نے کرپشن اقرباء پروری کے سوا کیا کیا؟

آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے الیکشن میں آنے کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کا راستہ روکنا ہے، ہماری مضبوط پوزیشن دیکھ کر کرپٹ عناصر پریشان ہو گئے ہیں، اس لئے مذہبی جماعتوں کے خلاف یہ لوگ کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ ہم حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔ کرپشن مافیاز ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے سے باز رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button