اہم ترین خبریںیمن

یمن: جارح سعودی اتحاد کی صوبے الحدیدہ پر متعدد بار راکٹ حملے

شیعت نیوز : یمنی فوج کے ایک اعلی افسر نے بدھ کی رات کہا کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے الحدیدہ میں 78 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے اس اعلی افسر نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعوؤں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد بار راکٹ حملے کئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مآرب صوبے کے مجزر علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ الجوف صوبے کے علاقوں خب اور الشعف پر 4 مرتبہ بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انصاراللہ

دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی کنوینر نے یمن میں انسانی صورتحال کو انتہائی افسوسناک بتایا ہے۔

لز گرانڈ نے بدھ کے روز یمن میں غذائی اشیاء کی شدید قلت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس، یمنی عوام کے سامنے موجود بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی وسائل اور ذرائع نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق یمن اس وقت پوری دنیا میں سب سے برے انسانی بحران سے دوچار ہے۔

اس وقت اس ملک کی تقریبا تین کروڑ آبادی کے اسّی فیصد لوگوں کو زندگی جاری رکھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی جنگ کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، یمن کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گيا ہے کیونکہ اس ملک کا میڈیکل ڈھانچہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button