یمن

امریکہ استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کر رہا ہے۔ رکن محمد البخیتی

شیعت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک رکن محمد البخیتی نے بتایا ہے کہ ملک ڈرون اور میزائل بنانے میں خودکفیل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، استقامت کے محاذ سے مقابلے کے لیے دہشت گرد گروہوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو، استقامتی تحریکوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت شروع کی ہے اور یمن، صرف اپنا دفاع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کسی بھی استعماری طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی ۔ سید حسن نصر اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اسی طرح بتایا کہ بیلسٹک میزائیلوں اور ڈرونوں سیمت مختلف ہتھیاروں کی تیاری کا کام جاری ہے اور اس بات کے پیش نظر کہ یہ ہتھیار یمن کے اندر تیار ہو رہے ہیں، ان کی تعداد کے بارے میں کسی طرح کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جو پیشرفت ہوئی ہے اس کو مدنظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ملک اس میدان میں خودکفیل ہونے کے قریب ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی منگل کے روز کہا کہ مل کی فوجی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو چکی ہے اور یمن کی فوج دشمن کو لگاتار چونکاتی رہے گی۔

انھوں نے سعودی اتحاد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف معاشی جنگ کے بہت برے نتائج سامنے آئیں گے اور شاید اس جنگ کی آگ، عنقریب ہی جارح ملکوں کے اندر تک پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت اور جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button