ایران

امریکی یوم آزادی اس کے حکمرانوں کے یوم شرم میں بدل گیا۔ علی باقری

شیعت نیوز : ایرانی انسانی حقوق کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی یوم آزادی کے موقع پر عوام کی جانب سے امریکی جھنڈے کو نذز آتش کرنے کے عمل نے در اصل اس یوم کو امریکی حکمرانوں کے یوم شرم میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یوم آزادی کے موقع پر صدرٹرمپ کے خطاب کے وقت امریکی مظاہروں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیتے ہوئے پورے ملک میں امتیازی سلوک اور نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ پولیس فورسز نے امریکہ کے مختلف شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرین کو گرفتار کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا بند و بست کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کارگل جنگ کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

اس حوالے سے ایرانی انسانی حقوق کونسل کے سیکرٹری علی باقری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ دنیا امریکی جبر کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام کی اسٹریٹجک ذہانت کا مشاہدہ کررہی ہے کیونکہ اب امریکی جھنڈے کو بھی اس ملک کے اندر اور امریکی شہریوں میں غلامی، نسل پرستی اور تسلط کی علامت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر امریکی شہریوں کے ذریعے امریکی پرچم کو نذر آتش کرنے نے ’’ امریکی یوم آزدی کے فیسٹیول‘‘ کونسل پرستی اور غلامی کے سوگ میں تبدیل کردیا جس کی وجہ سے احتجاج اور آنسو نے خوشی اور ہنسی کی جگہ لے لی اور اس یوم کو امریکی حکمرانوں کے یوم شرم میں بدل دیا۔

باقری نے کہا کہ امریکی یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس اور کانگریس میں واشنگٹن کے حکمرانوں کے خلاف امریکی مظاہروں کی آواز نے عوام سے امریکی حکمرانوں کی بیگانگی کا دنیا کے سامنے مظاہرہ کردیا اور ساتھ ہی اور مادی خوشحالی اور روحانی سکون سے مالا مال انسانی معاشرے کی تشکیل میں ان کے لبرل جمہوریت کے جھوٹے دعوے کا بے نقاب کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button