اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات
رجحان

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ شیعیت نیوز

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ شیعیت نیوز

میڈیا وار کا دور

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ شیعیت نیوز۔  یہ دور دنیاکے ظالم و جابر سلطانوں کے کارندوں کے پھیلائے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈا کا دور ہے۔ یعنی یہ میڈیا وار کا دور ہے۔ ظالم کو اچھا بناکر پیش کرنا اور مظلوم کی مظلومیت کو چھپانا بلکہ مظلوموں کے مقابلے میں ظالم کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنا، عالم انسانیت کو آج ایسی تبلیغاتی جنگ کا سامنا ہے۔

دنیا پر مین اسٹریم یا سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھی سامراجی گماشتوں کا تسلط کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کے لئے دنیا بھر میں اربوں کھربوں کے بجٹ رکھے جاتے ہیں۔ اور ان سب کا ہدف اسلام و مسلمین اور خاص طور پر اسلام ناب محمدی یعنی تشیع کے روشن چہرے کو مسخ کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان ادارہ کونسا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تکفیریت، ناصبیت، یزیدیت و سامراجیت کا مشترکہ ہدف یہی رہا ہے۔ ور اسی ہدف کے تحت دشمن، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان میں خالص و مخلص نظریاتی پاکستانیوں کے خلاف سرگرم عمل رہتا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لئے دشمن مظلوموں کو اور خاص طور پر مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازش رچاتا ہے۔ اسی شوم مقصد کے لیے دشمن نے بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر بناکر عوام کے سامنے پیش کیا۔ اور اس سازش میں سہولت کار بنے سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کا ٹولہ اورانکے حامی۔

حسینی للکار ادارہ شیعیت نیوز(نیٹ ورک)۔

اسلام و مسلمین یعنی خاص طور پر تشیع کے خلاف جھوٹے دہشت گرد ٹولوں کو کھڑا کرنا اور اسلام و تشیع کی بنیادوں پر حملے کرنا، یہ سب کچھ آج کی نسل اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ دیگر ممالک میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ

لیکن ان سب جھوٹوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے اور انکے مقابلے میں کلمہ حق و صداقت کی حسینی للکار اگر کہیں سے بلند ہوئی تو وہ ہے ادارہ شیعیت نیوز(نیٹ ورک)۔

کیونکہ ادارہ شیعیت نیوز قرآن و اہلبیت ع سے تمسک پر ایمان رکھتا ہے۔ کیونکہ، ادار شیعیت نیوز محمد ص و آل محمدع کی محبت و مودت سے سرشار ہے۔ اسی تمسک اور مودت کی برکت سے نہ صرف اردو بلکہ انگریزی زبان میں بھی خبروں، مقالوں، تجزیہ و تحلیل کی صورت میں دنیا کے سامنے معروضی حقائق کو پیش کرنے کا کریڈٹ شیعیت نیوز نیٹ ورک کو جاتا ہے۔

پاکستان کی نظریاتی سرحد کا دفاع

ادارہ شیعیت نیوز نے پاکستان کی نظریاتی سرحد کا دفاع بھی کیا تو ساتھ ہی اتحاد بین المسلمین کو شعاربھی بنائے رکھا۔ صرف پاکستان کی حد تک نہیں بلکہ پاکستان سے لے کرکشمیر، برما، فلسطین، نائیجیریا، بحرین و یمن کے مظلوموں کی مظلومانہ صورتحال پر اپنے قارئین کو اپ ڈیٹ رکھنے کا کریڈٹ بھی ادارہ شیعیت نیوز کو جاتا ہے۔

شیعہ نسل کشی کے اصل ماسٹر مائنڈ

پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے اصل ماسٹر مائنڈ سے متعلق حقائق نشر کس نے کئے۔ جبری گم کردہ شیعہ مسنگ پرسنز اور انکی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے شیعہ زائرین کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہو، سب کچھ لمحہ بہ لمحہ قارئین تک پہنچانے کا سہرا بھی ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک کے سر ہے۔

شیعہ اسلامی جماعتیں ہوں یا شیعہ اسلامی علمائے کرام اور رہنما ہوں، سبھی کے موقف کو بلا کم و کاست بیک وقت اردو اور انگریزی زبانوں میں نشر کرنے کا کریڈٹ بھی صرف اور صرف شیعیت نیوز کو جاتا ہے۔ پاراچنار کے محاصرے کا مسئلہ ہو یا طالبان و لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ و داعش دہشت گردی ہو، ہر ایک کے ظلم و وحشی پن کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں پیش پیش رہا ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک۔

سیکولر جماعت کا کالعدم تکفیری دہشت گرد ٹولے سے گٹھ جوڑ

دشمنان اسلام و پاکستان نے کبھی مولویوں کو تشیع اور عزاداری کے خلاف استعمال کیا تو کبھی زید حامد اور اوریا مقبول جان جیسے نوٹنکی دانشوروں کو۔ جب جب ایسا ہوا تب تب ادارہ شیعیت نیوز ہی ہے جس نے ان سبھی کی غیر منطقی بے تکی باتوں کو منطقی دلائل پیش کرکے دفن کرکے رکھ دیا۔

تکفیریوں کی جانب سے جہاد النکاح کے عنوان سے اسلام کو مسخ کرکے بدنام کرنے کی سازش کو بھی ادارہ شیعیت نیوز نے ہی سب سے پہلے تفصیل کے ساتھ اردو زبان میں بے نقاب کیا۔

کراچی میں نام نہاد سیکولر جماعت کے چند افراد کا کالعدم تکفیری دہشت گرد ٹولے سے گٹھ جوڑ اور اسکے تحت شیعہ نسل کشی میں دونوں کا مشترکہ کردار بھی ادارہ شیعیت نیوز نے ہی بروقت رپورٹنگ اور تجزیاتی رپورٹس کے ذریعے بے نقاب کیا۔

مرجعیت  ولایت فقیہ سے رہنمائی

ادارہ شیعیت نیوز مایوسی کے ماحول میں امید کی کرن کو جگمگائے رکھے ہوئے ہے۔ میڈیا کے شعبے میں شیعیت نیوز نیٹ ورک انسانی و اسلامی اخوت و محبت اور امن و آشتی کا پیامبر بن کر عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ شیعیت نیوز مرجعیت کی نصیحت و ہدایت کو مقدم رکھتا ہے۔ ولایت فقیہ سے رہنمائی کی روشنی میں ادارہ شیعیت نیوز اتحاد امت اسلامی و اتحاد انسانی کو اہمیت دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ادارہ شیعیت نیوز نے اتحاد امت اسلامی اور مشترکہ انسانی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ شیعیت نیوز

سب سے بڑھ کر یہ کہ ملت شریف پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ سازشوں سے خبردار بھی کیا تو اسلامی و عوامی بیداری میں اپنابھرپور حصہ بھی ڈالا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ادارہ شیعیت نیوز تبلیغاتی جنگ کے محاذ پر مظلوموں کا ترجمان رہا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل ڈپلومیسی کے اس دور جدید میں محدود وسائل کے باوجود ادارہ شیعیت نیوز نے میڈیا کے شعبے میں وہ خدمات کامیابی سے انجام دیں کہ اس شعبے میں دور دور تک کوئی اس کا ثانی نظر نہیں آتا۔

ادارہ شیعیت نیوز اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر گذار

کہنے کو بہت کچھ ہے اور قارئین خود اس کارکردگی کے گواہ بھی ہیں۔ تھوڑے لکھے کو بہت سمجھئے۔ اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔ اس سعادت پر ادارہ شیعیت نیوز اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے۔ ساتھ ہی ادارہ شیعیت نیوز عہد کرتا ہے کہ وہ اس حسینی و زینبی راہ میں اپنا یہ سفر جاری رکھے گا۔

شیعیت نیوز نیٹ ورک اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ یا اللہ اپنی اس حجت واقعی معصوم ولی امام زمان عج کے ظہور میں تعجیل فرما تاکہ دکھی انسانیت اپنے نجات دہندہ کی رہنمائی میں کمال انسانیت کے ارتقائی مراحل کو تیزی سے مکمل کرکے دنیا کے ظالم و مستکبر وں سے نجات حاصل کرلیں۔

تحریر : غلام حسین برائے شیعیت نیوز اسپیشل

مظلوم انسان و شیعہ مسلمان کا ترجمان ادارہ شیعیت نیوز

Who desecrated shrine of Omar Ibn Abdul Aziz?

متعلقہ مضامین

Back to top button