ایران

ایران سخت حالات میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی

شیعت نیوز : ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی خدمات کے حصول کے سلسلے میں عوام کے لئے ماسک کا پہننا اور طبی دستورات کی رعایت کرنا لازمی ہے۔

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سخت حالات میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی نالج بیس کمپنیوں، وزارت صحت اور یونیورسٹیوں نے بیک وقت دواؤں، میڈیکل آلات اور ٹیسٹ کٹس کی تیاری کے میدان میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وبا کو تاریخ میں پیچیدہ وبا قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس کے روک تھام کے لئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کی رعایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا نے ٹرمپ کو آ گھیرا، وائٹ ہاؤس کے 8 اہلکار کورونا میں مبتلا

اطلاعات کے مطابق صدرحسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اتوار 5 جولائی سے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کی رعایت کو لازمی قرار دیا جائے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ماسک پہن کر نہ آنے والے افراد کو سرکاری دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

اس حوالے سے دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ماسک پہن کر نہ آنے والے افراد اور ملازمین کو غیر حاضر قرار دے کر گھر بھیج دیا جائے۔

ایرانی صدر نے واضح طور پر کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دفاتر کو ایک ہفتے کےلیے بند کردیا جائےگا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس کی بیماری چھپاتے ہیں وہ دیگر شہریوں کےحقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس نے نئے شرائط پیدا کردیئے ہیں اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں۔ ان میں بہترین قدم سلامتی سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔

صدر نے کہا کہ ایرانی وزارت صحت کے اہلکاروں ، ڈاکٹروں، مسلح افواج اور دیگر اداروں نے ملکر کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب ہمیں طبی دستورات پر عمل کرنا چاہیے ۔ ماسک کا استعمال اور طبی فاصلوں کا لحاظ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ضروری ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button