اہم ترین خبریںیمن

آل سعود کا فوجی اتحاد یمنی مسلمانوں پر کلسٹر بم برسا رہا ہے، وزارت انسانی حقوق

شیعت نیوز : سعودی عرب کی سربراہی میں چلنے والا جارح آل سعود کا فوجی اتحاد یمنی مسلمانوں پر ممنوعہ کلسٹر بم سے حملے کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی وزارت انسانی حقوق نے اپنے ایک بیان میں یمنی شہریوں کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے انتہائی تباہ کن کلسٹر بم استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ یمنی وزارت انسانی حقوق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیارے اپنے حملوں کے دوران انتہائی تباہ کن کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہیں جو صعدہ سمیت یمن کے متعدد صوبوں میں لاتعداد بیگناہ یمنی شہریوں کی شہادت کا باعث بن رہا ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل بھی چیخ اُٹھا

یمنی وزارت انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے گذشتہ روز ہونے والے اپنے حملوں کے دوران دارالحکومت صنعاء سمیت متعدد صوبوں میں موجود ہسپتالوں اور طبی گوداموں کو عمدی طور پر نشانہ بنایا ہے۔ یمنی وزارت انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے سعودی ہوائی حملوں میں یمنی شہر السبعین میں واقع ہسپتال نمبر 48 کے طبی گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جہاں خطیر مقدار میں موجود ادویات اور طبی سازوسامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 2 روز سے جارح سعودی عرب نے یمنی صوبے صعدہ کے انتہائی اہم مراکز اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ ان حملوں میں متعدد بیگناہ یمنی شہری بھی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے یمن کے خلاف ایک نئے منصوبے کے تحت بھرپور ہوائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف ہونے والے ہوائی حملوں کی سو فیصد کمانڈ برطانیہ کے ہاتھ میں ہے۔ دوسری طرف یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے بھی شدید جوابی کارروائی اور ملکی سرزمین پر موجود قابض فورسز کے خلاف سخت ایکشن لئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button