اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں امریکہ کو ذلت کا سامنا، شامی فورسز نے امریکی فوجی کانوائےکو روک کر واپس بھیج دیا

شیعیت نیوز : مقاومت کی سرزمین شام میں امریکی فوج کی ہزیمت کا سلسلہ جاری ہے، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے امریکی فوجی کانوائے کا راستہ روک کر اسے واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ملک کے شمالی علاقوں میں امریکی فورسز کی آوارہ گردی میں ایک مرتبہ پھر رکاوٹ کھڑی کر دی ہے جس کے باعث وہ الٹے پیروں واپس پلٹ جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

عالمی دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کی مدد کیلیے ترکی کے 268 کمانڈوز شام پہنچ گئے

شامی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقے ’’راس العین‘‘ میں شامی افواج نے ایک امریکی کاروان کو آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ کافی دیر کی کشمکش کے بعد امریکی فوجی کاروان کو واپس پلٹنا پڑا۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی فوجی کاروان شامی صوبے حسکہ کے اندر موجود علاقوں تل تمر اور ابوراسین کے درمیان واقع پل الدردارہ سے گزرنا چاہتا تھا جبکہ وہاں موجود شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے امریکی فوجی کاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شام میں گھس بیٹھی امریکی فوج کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میںشامی فوج کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بھی کئی مقامات سے امریکی فوج کو نکال باہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button