اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عالمی دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کی مدد کیلیے ترکی کے 268 کمانڈوز شام پہنچ گئے

شیعت نیوز : شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کی مدد کیلیے ترک فوج کے 268 کمانڈوز شام پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی آر ٹی انٹرنیٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کل ترکی کی فوج کے 268 کمانڈوز شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے راس العین میں تعینات ہونے کے لئے کل ترکی کے شہر سیلوان سے روانہ ہوئے۔

عزاداری کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹیں خاطر میں نہیں لائی جائیں گی، علامہ عبدالخالق اسدی

ترکی تین برسوں سے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہے اور دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے ترکی کی فوج نے شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جہاں پر یہ فوجی اب بھی موجود ہیں جس پر اسے عالمی سطح پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی شام میں سرگرم کئی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی تاہم اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button