مقبوضہ فلسطین

غرب اردن کے انضمام کیلئے نیتن یاہو پر دباؤ، اعلان آج ہو گا یا نہیں

شیعت نیوز : امریکی صدر کے منصوبے ڈیل آف سینچری اور اسرائیلی حکومت میں غرب اردن کے انضمام کے مسئلے کو لیکر مغربی کنارے کے فلسطینی عالمی عدالت پہنچ گئے جہاں امریکی صدر، نیتن یاہو، پومپیو، ٹرمپ کے داماد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم پر غرب اردن کے انضمام کیلئے دباؤ برقرار ہے اور وہ آج اس کا اعلان کرتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے نائب وزیراعظم نے انضمام کے معاملے پر صبر سے کام لینے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ غرب اردن کے انضمام کے معاملے پر لازمی انتظار کرنا چاہیے تھا جبکہ خطے کی طاقتیں اور اتحادی بھی اس کی مذمت کر رہے ہیں، منگل تک نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے اس پیشرفت کے بارے میں اعلان کرنے سے متعلق کچھ بھی واضح نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: ڈورتھی شے سفیر نہیں بلکہ خطے میں موجود دھماکہ خیز مواد ہے۔ محمود قماطی

نیتن یاہو کی حکومت نے یکم جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پیشکش پر آگے بڑھا جا سکے، امریکہ کی اس پیشکش کو فلسطینیوں کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں نے خودمختاری کے معاملے پر بات کی ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی اس پر کام جاری رکھیں گے، پیر کو نیتن یاہو کے اہم اتحادی، وزیر دفاع اور متبادل وزیراعظم بینی گنتز نے کہا کہ اسرائیل کے کورونا وائرس پر قابو پا لینے تک انضمام کے معاملے پر صبر کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے اس اقدام کی یکسر مخالفت کرتے ہوئے اسے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دریں اثنا دوسری جانب فلسطینی مغربی کنارے کے انضمام کا معاملہ عالمی عدالت لے گئے، جہاں نے انہوں نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے درخواست کی کہ انضمام کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کی جائے، مغربی کنارے کے 4 شہریوں نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو بتایا کہ وہ امریکہ کے ’’ڈیل آف سینچری‘‘منصوبے کے متاثرہ ہیں۔

درخواست میں فلسطینی شہری نے عالمی عدالت سے کہا کہ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور ٹرمپ کے منصوبے ’’ڈیل آف دی سینچری‘‘کے آرکیٹکٹ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے خلاف تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button