مقبوضہ فلسطین

تحریک فتح کا قومی وحدت کے لیے حماس کی اپیل کا خیر مقدم

شیعت نیوز : تحریک فتح نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے سازشی پروگرام کے خلاف قومی وحدت کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جبریل الرجوب نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک فتح کی قیادت کے دروازے قومی وحدت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ تحریک فتح حماس کی قیادت کی طرف سے قومی وحدت کی اپیل کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے منصوبے، امریکہ کے صدی کی ڈیل پروگرام اور دیگر اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے فلسطینیوں کے پاس مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او یکم تا 7 جولائی ہفتہ ولایت کے عنوان سے منائے گی، مرکزی صدر

تحریک فتح کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اس وقت فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکی ہے اور قضیہ فلسطین تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے۔ ایسے میں فلسطینی قوم کو امریکہ اور صیہونیوں کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ فلسطینی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ہی قومی اہداف اور فلسطینی قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ ضلع میں قابض اسرائیلی پولیس کے دھاوے کے بعد پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق  اسرائیلی پولیس نے ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے جواب میں مقامی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا ۔

اسرائیلی پولیس نے العیسویہ میں کارروائی کے دوران  ایک نوجوان آدم عبید کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔ انہوں نے ایک اور نوجوان جھاد عیسیٰ کو  بھی  العیسویہ میں اسکے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

بیت لحم میں توک گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ بھی  اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔جنین میں مقامی ذرائع نے کہا کہ دو نوجوانوں جن کی شناخت بھاءعدنان اور اسامہ ریاض کے ناموں سے ہوئی کو اسرائیلی فوجیوں نے یعبد قصبے میں ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button