مقبوضہ فلسطین

غزہ میں متعدد اہداف پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے

شیعت نیوز : اسرائیلی جنگی طیاروں نے کل رات فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر متعدد مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ہے تاہم اس بمباری کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیر البلح اورخان یونس کے درمیان مزاحمتی مرکز پر بمباری کی۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے متعدد مکانات اور بجلی گھر کو نقصان پہنچا۔ بمباری سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دیر البلح میں اسرائیلی بمباری سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے کچھ دیر بعد صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینی مزاحمتی مرکز پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں تشیع ایک بار پھر نشانے پر۔۔۔۔؟؟

ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل13 کےمطابق غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی غزہ سے دو راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہےتاہم فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے گئے حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے امریکی حکام کی جانب سے فلسطین کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کہا تھا کہ فلسطین کی استقامتی تحریکیں غرب اردن پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کو اس کے فیصلے پر پشیمان کر دیں گی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان مصعب البریم نے عرب نیوز چینل المسیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے صیہونی منصوبے کو فلسطینی قوم کے حقوق پر مارا جانے والا ’’شبخون‘‘ قرار دیا ہے۔

مصعب البریم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مغربی کنارے پر ’’صیہونی الحاقی منصوبہ‘‘ فلسطینی قوم کے حقوق پر مارا جانے والا ایک ایسا شبخون ہے جس کی پوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے غاصب صیہونی دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی بھرپور دفاعی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند غاصب صیہونی حکومت کے ’’الحاقی منصوبے‘‘ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button