پاکستان

کوٹلی امام حسین ؑ کے تحفظ کیلیئے مجلس وحدت مسلمین میدان میں موجود ہے

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈی آئی خان جاوید خان مروت کو ایم ڈبلیو ایم اور تحریک تحفظ شیعہ وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جانب سے تحریری درخواست جمع کرائی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام 327 کنال 9 مرلے، جس پر ناجائز قابضین محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے ہر چند ماہ کے بعد تعمیراتی کام شروع ہو جاتا ہے، جس کے سبب شیعہ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے۔

پاراچنار اور کوٹلی امام حسین ؑ کی زمینیں اصل حق داروں تک پہنچائی جائیں، علامہ وحید کاظمی

اس ضمن میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر علی نقوی اور تحریک تحفظ شیعہ وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کے کنوینئر بشیر حسین جڑیہ نے کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی نئی تعمیر جو جاگیر آل محمد علیہم السلام پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، کو گرانے کا مطالبہ کیا۔

مولانا سید غضنفر علی نقوی نے کہا کہ کوٹلی امام حسینؑ پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کریں گے، کوٹلی امام حسین علیہ السلام پر ناجائز غیر قانونی و غیر آئینی تجاوزات سے ڈیرہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیرہ ایڈمنسٹریشن ناجائز قابضین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرے۔

انہوں نے کہا کہ وقف کوٹلی امام حسینؑ ہمارا عقیدہ اور نجات کا مسئلہ ہے، جس پر ہم کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھ سکتے، لہٰذا ڈیرہ اسماعیل خان ایسے حالات و واقعات کا متحمل نہیں کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو۔ اس تمام صورتحال پر کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کے انتہائی شکر گزار ہیں، جنہوں نے موجودہ صورتحال پر کوٹلی امام حسینؑ کے حوالے سے فوری ردعمل اور تجاوزات کو روکنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button