اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کی نیندیں حرام، یمنی فوج کا’’ ذوالفقار‘‘ میزائلوں سے ریاض پر بڑا حملہ

شیعت نیوز : یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے آل سعود کی نیندیں حرام کردیں، ذوالفقار نامی میزائلوں سے ریاض میں دسیوں سعودی فوجی مراکز کو نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے اندرونی علاقوں میں واقع فوجی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاعی فورسز نے ’’ اللہ عزوجل پر توکل کرتے ‘‘ نامی آپریشن کے دوران جارح سعودی عرب کے دارالحکومت کو وسیع جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

قاسم سلیمانی کو شہید کر کے بھی امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ انصاراللہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران سعودی وزارت دفاع، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز اور سلمان ایئربیس سمیت ریاض، جیزان اور نجران کے متعدد فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے جارح سعودی عرب کے اہم فوجی و حساس مراکز پر ہونے والا یہ آپریشن عظیم یمنی قوم کے خلاف شدید سعودی محاصرے اور مجرمانہ جنگی اقدامات کا ایک جواب ہے۔

سعودی بادشاہت کی جنگ، محمد بن سلمان کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ قدس اورذوالفقار نامی دسیوں بیلسٹک و کروز میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

جنرل یحییٰ سریع نے جارح دشمن کو ہر قسم کی جارحیت، مجرمانہ اقدامات اور سرحدی محاصرے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمن کا سرحدی محاصرہ اور یمن کے خلاف ہونے والے جارحانہ اقدامات ختم نہیں کر دیئے جاتے اور یمن کی آزادی و خود مختاری بحال نہیں ہو جاتی، جارح قوتوں کے خلاف اس سے بھی بڑھ کر شدید اور قوی آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button