اہم ترین خبریںمقالہ جات

علامہ طالب جوہری (رح) کا قبر میں فرشتوں سے مکالمہ

از قلم شاعرِ اہلبیت ؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی:
۔
صداے کربلا ہے اور میں ہوں.
مسلسل رابطہ ہے اور میں ہوں.

فرشتو آؤ بیٹھو سُن کے جانا.
حسینی تذکرہ ہے اور میں ہوں.

لحد میں تم مجھے تنہا نہ سمجھو.
میرا مشکل کشاؑء ہے اور میں ہوں.

لحد میں نے عزاخانہ بنا لی.
کفن فرشِ عزا ہے اور میں ہوں

مثالِ حرؑ میں گہری نیند میں ہوں.
یہ زانو شاہؑ کا ہے اور میں ہوں.

میری محنت سوارت ہو گئی ہے.
درِ جنت کُھلا ہے اور میں ہوں.

کتب خانہ بنایا تھا جو میں نے.
وہی مدفن میرا ہے اور میں ہوں.

دعا ریحان مجھ کو دینے والا.
وہ عالم جا رہا ہے اور میں ہوں.

غمزدہ
ڈاکٹر ریحان اعظمی

متعلقہ مضامین

Back to top button