اہم ترین خبریںدنیا

ایران اسرائیل کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، اسرائیلی چیف کا اعتراف

شیعت نیوز: غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینینٹ جنرل ایویو کوکاوی نے صیہونی جنرلز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کو اسرائیل کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

صیہونی جنرل ایویو کوکاوی کا کہنا تھا تھا کہ روایتی ہتھیاروں میں ایران کی پیشرفت کے باعث اسرائیلی سرحدوں سے دور ہونے کے باوجود ایران اسرائیل کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

سعودی عرب و عرب امارات کا اسرائیل سے تعلق اور دوستانہ تعلقات جلد منظر عام پر آ جائیں گے

لیفٹینینٹ جنرل ایویو کوکاوی نے صیہونی جنرلز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل کیلیئے مشرق وسطی کا ایک خطرناک ترین ملک بن چکا ہے کیونکہ اس نے اپنے جوہری پروگرام میں حیرت انگیز ترقی کر لی ہے۔ صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران کے صرف جوہری ہتھیار ہی اسرائیل کے لئے خطرہ نہیں بلکہ ایران کے پاس انتہائی پیشرفتہ روایتی ہتھیار بھی موجود ہیں۔

دوسری طرف ایرانی پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کو زہریلے پراپیگنڈے کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ایران عالمی جوہری توانائی کمیشن کے عدم جوہری پھیلاؤ معاہدے (NPT) کا ایک فعال رکن ہے اور جوہری توانائی کمیشن کی جانب سے پوری دنیا میں ہونے والی انسپکشنز کا 20 فیصد حصہ صرف ایرانی جوہری تنصیبات میں انجام پاتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے ایک ایسے وقت میں ایران کو خطے کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جا رہا ہے جب خود اسرائیل کے جوہری زراد خانوں میں اس وقت 100 سے زائد ایٹمی وارہیڈز تیار حالت میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button