پاراچنار ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، مزدور چوک پر دھماکہ میں دو افراد زخمی

22 جون, 2020 18:48

شیعت نیوز:  پاکستان کے شیعہ اکثریتی علاقے پاراچنار میں ملک دشمن دہشتگردوں کی جانب سے ایک اور دھماکہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے مزدور چوک میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے مطابق پیر کی صبح پاراچنار شہر کے مزدور چوک میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس پر پاک آرمی اور پولیس جائے دھماکہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گندگی ڈھیر میں چھپائے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار حامد حسین مالی خیل اور سید قیصر حسین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے۔

تم کس کس مسجد وامام بارگاہ کو تباہ کروگے؟ پاراچنارمیں تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونی والی مسجد کا دوبارہ سنگ بنیاد

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جائے دھماکہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مزدور موجود رہتے ہیں مگر دھماکہ کے وقت مزدور کام پر جا چکے تھے اس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

سماجی رہنما شبیر ساجدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی سکیورٹی کے باوجود اس قسم کے واقعہ کا رونما ہونا افسوسناک ہے، فورسز اور عوام کی کوششوں سے جو امن قائم ہوا ہے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاراچنار شہر میں متعدد دھماکے ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مومنین شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم کچھ عرسے کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاراچنار شہر میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں جس میں گزشتہ دنوں ایک مسجد کو بارودی مواد سے فجر کے وقت شہید کردیا گیا تھا۔

10:20 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔