مشرق وسطی

شامی عوام امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ شام

شیعت نیوز: حکومت شام نے امریکہ کی تازہ ظالمانہ پابندیوں کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دمشق میں شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے ہی ملک میں تاریخ کے بدترین جرائم کا ارتکاب کرکے اپنے ہی شہریوں کو قتل اور بدترین نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے والی امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے بارے میں زبان کھولنے کا بھی حق نہیں ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق خطے میں امریکی عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں لہٰذا کوئی بھی شخص شامی عوام کی حمایت کے امریکی دعووں کے فریب میں نہیں آئے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے مفادات کو بچانے کے لیے خطے میں تخریب کارانہ اقدامات اور دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: شہر التحیتا میں گھروں اور مسجد پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج اور اس ملک کے عوام امریکی عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ادارے کے ذریعے امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ بیان کے مطابق شامی عوام امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز شامی حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی پابندیوں میں صدر بشار اسد اور ان کی بیوی سمیت انتالیس شامی عہدیدار شامل ہیں۔

دوسری جانب شام کے وزیر اعظم نے دمشق کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وفد سے ایک ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ سے متعلق بات چیت کی۔

ایران کے ساتھ شام اور عراق کے معاشی تعلقات کے فروغ کے چیف حسن دانایی فرکی قیادت میں ایرانی وفد نے شامی وزیراعظم حسین عرنوس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شامی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کا سلسلہ بدستور جاری رکھنے پر تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک، خوراک اور زراعت کے شعبوں کے فروغ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تا کہ شامی عوام ظالمانہ پابندیوں اور ناکہ بندی کے سامنے مزید مزاحمت کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button