دنیا

ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی بربریت برقرار، کورونا بےقابو

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت اور درندگی کی انتہا کردی، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ترُک ونگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ترُک ونگام کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور حساس جگہوں میں سیکورٹی دستوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں کورونا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ یمنی انقلابی کمیٹی

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ متاثرین قریب ساڑھے تین لاکھ کے لگھ بھگ پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 380 افراد کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9900 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ کی نمائشی اعلی عدالت سے بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 13 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ادھر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں راجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کا آکسیجن لیول نیچے ہے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی بخار اور گلے میں خراش کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی رہا۔

دارالحکومت دہلی کی صورتحال کورونا کی وجہ سے مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button