اہم ترین خبریںپاکستان

دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملعون مسلمان نہیں ہوسکتا

شیعت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اشرف آصف جلالی کی طرف سے دختر رسول ، خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبی مولوی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایسی گستاخی کرنیوالا مسلمان نہیں ہو سکتا، حکومت نے سخت کارروائی نہ کی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تین دن میں غیر مشروط اعلانیہ معافی مانگو ورنہ ، اشرف جلالی کو قانونی نوٹس

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمۃالزہرا سلام اللہ علیہا صدیقہ، طاہرہ اور سیدۃ النساء العالمین ہیں، جن کے بارے میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ میرا گھر فاطمہ کا گھر ہے۔ جس نے فاطمہ کی توہین کی اس نے میری توہین کی۔ ان کی شان میں قرآن مجید کی آیت تطہیر، آیت مباہلہ، آیت مودت سمیت متعدد آیات نازل ہوئی ہیں۔

حضرت فاطمہؑ کو خطا کار کہنے والا اشرف جلالی کافر اور زندیق ہے، علامہ سبطین سبزواری

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ صدیقہ خاتون کے بارے میں خطا کار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے، جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہو سکتا۔ یہ مولوی پہلے بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کر چکا ہے، جس کا سنی شیعہ علما نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہ شخص فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتا ہے۔ جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ لیکن ہم سیدہ فاطمہؑ کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ سیدہ فاطمہؑ کی توہین کر کے جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اہل سنت علما نے کبھی اختلافی بات نہیں کی، مولوی جلالی علما میں سے نہیں، یہ ناصبی دشمن اہل بیت ہے، جس کا مقصد تفرقہ پھیلانا ہے، سنی علما اس کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button