ایران

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ اسحاق جہانگیری

شیعت نیوز : سنیئر نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری نے ایرانی معیشت کی تباہی کے لئے امریکی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ہمارے ملک کی معیشت نہ صرف تباہ نہیں ہوگئی ہے بلکہ ترقی کر رہی ہے۔

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکیوں کے پاس ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے سوا کوئی دوسرا مقصد نہیں تھا لیکن انھوں نے اپنا مقصد حاصل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مصائب حضرت فاطمہؑ کیوں پڑھے، پنجاب کی ابن زیاد پولیس نے شیعہ عالم دین کوگرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ ملک پر پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی معاشی پریشانیوں کے باوجود حالیہ برسوں کے دوران ملک میں سالانہ 500 سے 600 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں تاہم اگر یہ پابندیاں نہیں تھیں ہم بہتر صورتحال کا سامنا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹریٹیجک مذاکرات میں سبھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ شامل ہے۔ احمد الصحاف

انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی حالیہ سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے مطابق، اگلے چند مہینوں میں ، ایران پر اسلحہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور ہم اپنے اسلحہ خریدنے اور گھریلو مصنوعات فروخت کے قابل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے تن تنہا کورونا کو شکست دے ڈالی

سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی اسلحے کی پابندیوں کے خاتمے کو روکنا چاہتے ہیں اور اس پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے یہاں تک کہ سعودیوں پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ اقوام متحدہ سیکریٹریٹ میں ایک ایسی رپورٹ تیار کررہی ہے جس سے ایران کے خلاف سازش کی راہ ہموار ہوگی۔

جہانگیری نے کہا کہ بلا شبہ ، اتحاد ، قومی یکجہتی اور عوام کے لئے کھڑے ہونے سے بحران اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button