دنیا

افغانستان، نماز جمعہ کے دوران داعش کا خودکش حملہ 4 شہید ،متعدد زخمی

شیعت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز جمعہ کے دوران داعش کا خودکش حملہ 4 نمازی شہید متعدد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت کابل کی شیر شاہ سوری مسجد میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش نے خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں مسجد کے امام عزیز اللہ مفلح بھی شامل ہیں جبکہ داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا ہے کہ کابل میں شیر شاہ سوری مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد عزیز اللہ مفلح سمیت 4 نمازی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے آج تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button