عراق

مذاکرات میں ممکنہ امریکی دھوکہ دہی پر عراقی قوم تشویش کا شکار ہے۔ عراقی پارلیمنٹیرین

شیعت نیوز : عراق کے سینیئر پارلیمنٹیرین اور عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن کریم علیوی نے عرب اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے عنقریب منعقد ہونے والے مذاکرات میں ممکنہ امریکی دھوکہ دہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن سے چھپنے والے عرب اخبار العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے کریم علیوی نے کہا کہ عراقی قوم کی امنگوں کو بر لانا حکومت کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی اہل سنت مفتی کا بڑا فتویٰ، امریکی فوج کیلیے خطرے کی گھنٹی

عراقی پارلیمنٹیرین کریم علیوی نے اپنے انٹرویو کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ آئندہ کچھ دنوں میں منعقد ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے عراق کا سیاسی حلقہ اور عوام ممکنہ امریکی دھوکہ دہی پر تشویش کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا اسی بناء پر عراقی عوام کا مطالبہ ہے کہ عراق سے امریکی انخلاء کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں حشد الشعبی کے نمائندے کو بھی شریک کیا جائے تاکہ عراقی قوم کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان یا خود حشد الشعبی پر چسپاں کئے جانے والے کسی بھی ممکنہ لیبل سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کو صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل خطرہ لاحق ہے۔ لبنانی مزاحمتی محاذ

کریم علیوی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی سرزمین سے امریکی افواج کا فی الفور اخراج چاہتی ہیں جبکہ عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عراقی قوم کے اس مطالبے کو بطور احسن اور فی الفور پورا کرے۔

انہوں نے عراقی مذاکراتی ٹیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے پہلے جلسے میں ہی ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کو حتمی شکل دے دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button