اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے جنگی جرائم جاری، بمباری سے مزید 3 یمنی شہری شہید

سعودی بمباری کے نتیجے میں مزید تین یمنی مسلمان شہید۔

شیعت نیوز : غریب مسلم ملک یمن پر سعودی عرب کے جنگی جرائم جاری ہیں، سعودی بمباری کے نتیجے میں مزید تین یمنی مسلمان شہید۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صوبہ صعدہ کے العتیق شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

اقوام متحدہ یمن کی مدد کے بجائے مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ یمنی وزیر صحت

در ایں اثنا المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے الصباحہ پر پر کلسٹر بموں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی جس کےنتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوا۔

کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور کلسٹر بموں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے مغربی ایشیا کے غریب ترین اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں ہیں تاہم یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button