اہم ترین خبریںپاکستان

بزرگ خطیب اہلبیت ؑعلامہ طالب جوہری آئی سی یو میں داخل، دعائے صحت کی اپیل

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ نےتمام مومنین سےان کی صحت یابی کیلیے دعاکی درخواست کی ہے۔

شیعت نیوز : مفسر قرآن، معروف خطیب اہلبیتؑ و بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل, مومنین سے دعائے صحت کی اپیل۔

علامہ طالب جوہری عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم بزرگی اور کمزوری کی وجہ سے دیگر اعصابی و دماغی بیماریوں کے سبب وہ گزشتہ سالوں سے نشتر پارک میں ہونے والے مرکزی عشرہ مجالس سے بھی خطاب نہیں کر پارہے تھے۔

علامہ طالب جوہری کسے ناپسند کرتے ہیں؟ جاننے کے لیےاس ویڈیوکوایک دفعہ لازمی دیکھیں

گزشتہ روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ نےتمام مومنین سے علامہ طالب جوہری کی صحت یابی کیلیے دعاکی درخواست کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button