بھکر میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار
شیعت نیوز : صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں محمد اللہ اور فضل رزاق شامل ہیں جنہیں تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، داعشی دہشتگرد کاروائی سے پہلے گرفتار
گرفتار ہونے والے ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاو ر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئےداعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔







