اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو پامال کر نے سے باز رہے، شاہ محمود قریشی

تل ابیب ایسے ہر یکطرفہ اقدام سے گریز کرے جو بین الاقوامی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی کا سبب بنے

شیعت نیوز : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بیان اقوامی قوانین کی پامالی کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے پر تشویش ظاہرکرتے ہوئےغاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آ جائے۔

اسرائیل کی بی بی فاطمہ زہراؑ ، امام مہدی ؑ اور مولا عباس ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی حمایت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد تل ابیب سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے ہر یکطرفہ اقدام سے گریز کرے جو فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کا باعث اور بین الاقوامی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی کا سبب بنے۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے 5جون 1966 کو فلسطین کے مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس، غزہ اور شام کی جولان پہاڑیوں پر اپنا ناجائز قبضہ جما لیا تھا اور اب وہ دوبارہ اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے اُن علاقوں کو پھر سے اپنے اختیار میں لینا چاہتا ہے ۔ صیہونی ٹولے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی کے مہینے سے اپنے اس ناپاک اور ناجائز منصوبے پرعملدرآمد شروع کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button