اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روضہ مبارک تعمیر کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روضہ مبارک تعمیر کروانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

شیعت نیوز : رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کی جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روضہ مبارک تعمیر کروانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے جنت البقیع مدینہ منورہ میں حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا روزہ مبارک بنوانے کیلئے قراداد پیش کی جسے اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

قرارداد میں کہا گیا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی لخت جگر اور حسنینؑ کریمین کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روضہ بنوانے کیلئے حکومت اپنا کردار اد کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان جنت البقیع میں حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا روضہ مبارک تعمیر کروانےکیلئے سعودی حکومت سے سفارتی تعلقات استعمال کرے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب حکومت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے اور اگر روضہ مبارک بنانے میں مالی وسائل کا مسئلہ ہے تو وہ اخراجات میں خود ادا کروں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button