دنیا

مغربی ممالک بالخصوص امریکہ میں نسل پرستی کا راج ہے۔ روس

شیعت نیوز : روس نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ میں جاری نسل پرستی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں نسل پرستی اس قدر عیاں ہے کہ اسے چھپایا نہیں جا سکتا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اتوار کی شب روسیا وَن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسل پرستی اور صحت عامہ کے غیر مطلوب نظام کو امریکہ کا دو اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی مغربی ممالک میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قدرت امریکہ سےقاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی، علامہ راجہ ناصر جعفری

اس سے قبل بھی روسی وزارت خارجہ کی ترجمان امریکہ میں جاری مظاہروں کے دوران نامہ نگاروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر تنقید کر چکی ہیں۔ انہوں نے رپورٹنگ میں سرگرم صحافیوں پر امریکی سکیورٹی فورسز کے تشدد کو بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف قرار دیا۔

یہ بھی  پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دکھاوا ہے۔ ایران

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دائرہ دنیا کے دسیوں ممالک تک پھیل چکا ہے اور مغربی و یورپی ممالک کے علاوہ مشرقی ایشیا کے ممالک میں امریکی نسل پرستی کے خلاف مختلف طریقوں سے صدائے احتجاج بلند کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں مقیم غیر ملکیوں سمیت سو سے زائد شہریوں نے زوم پر جاری آن لائن تحریک میں حصہ لیا اور جورج فلوئڈ کے قتل اور امریکی نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button