دنیا

صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو اور دو وزرا کا کورونا کا شکار ہونے کا شبہ

شیعت نیوز: صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت کے دو وزرا کے کورونا کے مریض سے میل جول کی وجہ سے خود کورونا کی وبا کا شکار ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 نے بتایا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کورونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کورونا کا مصدقہ مریض نکلا۔

اسرائیلی چینل کے مطابق طبی تحقیقات کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم ہفتے کو صیہونی وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کورونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاھو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے اگر کوئی بھی غلطی کی تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل باقری

خیال رہے کہ نیتن یاھو اس سے قبل بھی دو بار مشتبہ کورونا مریضوں سے میل جول اور ایسے رہنماؤں جو بعد میں کورونا کے مریض نکلے سے ملاقاتوں کے بعد قرنطینہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کورونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید متعدد مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد اسرائیل میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ مصدقہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 17106 ہوگئی ہے۔

عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے کہ 17 ہزار 106 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 33 کی حالت خطرے میں ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق کورونا سے 36 اسرائیلی فوجی متاثر ہوئے ہیں جب کہ 286 اسرائیلی فوجیوں کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ کے کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں تاکہ اسکول کھولنے سے قبل اس بات کی تصدیق کی جائے کہ اساتذہ کورونا کا شکار نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button