اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

31مئی تک لاک ڈاؤن برقراررہے گا، جمعہ کےروزسخت لاک ڈاؤن ہوگا، سندھ حکومت

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر ميں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جن ميں 905 صرف کراچی کے ہيں

شیعت نیوز: حکومت سندھ نے واضح کردیاکہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، کل جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک سب بند رہے گا، صوبے بھر ميں کرونا کے مزيد 1103 کيسز رپورٹ ہوگئے، 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں

حکومت سندھ نے واضح کردیا کہ اِس جمعہ کو بھی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عید الفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نیا نوٹيفکيشن جاری نہیں کیا گیا، پہلے والا نوٹيفکيشن ہی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں رسوا ہونے کے باوجود بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آیا، علامہ راجہ ناصرعباس

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر ميں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جن ميں 905 صرف کراچی کے ہيں، صوبہ بھر میں مزید 1924 افراد صحت یاب ہوگئے، تاہم سولہ مريضوں کا انتقال ہوگیا، اب تک کرونا سے جاں بحق ہونيوالوں کی تعداد 396 ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button