پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

رویت ہلال کمیٹی پر شیعہ علماء کا عدم اعتماد، رات گئے سندھ سے موصولہ شہادتوں پر عیدکا اعلان

شیعت نیوز: مفتی منیب کی رویت ہلال پر شیعہ علماء نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عید نہ منانے کا فیصلہ کیا مگر رات گئے سندھ سے موصولہ مصدقہ شہادتوں پر عید سعید الفطر کا اعلان کردیا ۔ شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کیمطابق شیعہ علمائے کرام نے مفتی منیب الرحمان کی مرکزی رویت ہلال کی شہادتوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چاند کی رویت پر شکوک و شبہات کا اعلان کیا۔ بزرگ شیعہ علماء علامہ ساجد نقوی علامہ حافظ ریاض نجفی، شیخ محسن نجفی، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ باقر عباس زیدی، جامعۃ المنتظر سمیت متعدد علماء نے مفتی منیب کی پیش کردہ شہادتوں کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءوقائدین کا کل عید الفطر منانے کا اعلان ، ادارہ شیعت نیوز کی جانب سے عید مبارک

بعد ازاں سندھ کے جید علمائے کرام علامہ حیدر علی جوادی، علامہ محمد حسین مہدوی سمیت کئی علماء کی تصدیق کے بعدہیئت آئمہ مساجد کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ شبیر میثمی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ امین شہیدی ، مولانا علی بخش سجادی اور جامعہ بعثت رجوعہ سادات نے عید منانے کا باضابطہ اعلان کیا۔

نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق علماء کے درمیان اختلاف اب بھی برقرار ہے اور جامعہ المنتظر، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، علامہ حافظ ریاض، شیخ محسن نجفی کیمطابق عید بروز پیر ۲۵ مئی کو ہی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button