عراق

عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملہ

شیعت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

سیکورٹی حکام کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں ایک کیٹوشیا راکٹ ایک خالی گھر پر آ کر لگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ شارع فلسطین پر واقع علاقے الادریسی سے داغا گیا۔ راکٹ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ مکان کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کا داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز

پریس ذرائع نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں خطرے کا سائرن بجنے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک سے تین راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ ابھی اس حملے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گاعلامہ عارف واحدی

بغداد کا گرین زون اور عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے منجملہ اس کے التاجی اور البلد حالیہ مہینوں کے دوران بارہا راکٹ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

حالیہ حملہ گذشتہ سات ماہ کے دوران عراق میں امریکی مفادات کے خلاف ہونے والی اپنی نوعیت کی 28 ویں کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

واضح رہے کہ عراق کے مختلف گروہ اور عوام، اپنے ملک سے امریکہ کی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button