اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز جلد واپس لی جائیں، علامہ مقصودڈومکی

صدرمملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میٹنگز میں طے کیے گئے 20 نکات پر عملدرآمد کے باوجود عزاداری مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں عزاداروں کے خلاف بلاجواز ایف آئی آرز کے اندراج اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پی کے تحت عبادت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ عزاداری امام علیہ السلام عبادت ہے اور پاکستان کا قانون اور آئین ہمیں عبادت کرنے کی مکمل اجازت دیتا ہے۔ صدرمملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میٹنگز میں طے کیے گئے 20 نکات پر عملدرآمد کے باوجود عزاداری مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے والے عزاداروں کی گرفتاریاں ناقابل قبول نہیں، مرکزی صدرآئی ایس او

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز جلد واپس لی جائیں اور عوام کو ایس او پی کے تحت عبادات کرنے کی مکمل اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، مرکزی مجلس وجلوس یوم علیؑ کے 27منتظمین اور شرکاءکےخلاف بھی ایف آئی آر درج

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ملک کے مختلف شہروں میں میں عید کے موقع پر بازاروں میں رش کے خاتمے کے لیے مناسب اقدام کرے۔ افسوس کی بات ہے کہ عوام کے خلاف سخت ترین اقدام کرنے والے حکمران اپنے فرائض سے غافل ہیں آج تک حکومت کی طرف سے نہ تو لانگ ڈاؤن کے متاثرہ مزدوروں کے لیے کوئی مناسب اقدامات کیے گئے اور نہ ہی صحت کے شعبے میں مناسب اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button