دنیا

اقوام متحدہ کا ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیوں کو بر طرف یا ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلت Michelle Bachelet نے جمعہ کے روز فرانس 24 ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کورونا کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ایران اور وینزویلا کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو بر طرف یا ختم ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی فہرست سے طبی سازوسامان کو نکالنے کا عمل بہت کمزور ہے اور صرف اور صرف پابندیوں کا خاتمہ ہی اس سلسلے میں موثرہے۔

عالمی سطح پر ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں کے باوجود ٹرمپ کی حکومت ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد کرنے پر تاکید کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ کا ایران اور دیگر ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

دوسری جانب روس نے ایران اور قرارداد بائیس اکتیس کے تعلق سے امریکی دعوے کو بے بنیاد اور وہم پر مبنی قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی آج ایک بار پھر کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے استعمال نہیں کر سکتا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ پہلا ایسا ملک ہے کہ جس نے سلامتی کونسل کا ممبر ہونے کے باجود، کونسل کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد سے انکار کیا تھا۔

زاخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانومنی طور پر نکل جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہو، وہ اب دوبارہ اس کا سہارا نہیں لے سکتا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے بھی امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر کہا کہ اسے ایران کے اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button