اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس یوم علیؑ پر سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کی نفرت انگیز مہم ،مولاناطاہر اشرفی نے آئینہ دکھادیا

جن لوگوں نے اپنے اجتماعات کے انعقاد کیلئے حکومت سے اجازت ہی نہیں مانگی وہ کسی اور پر کیسے الزامات عائد کررہے ہیں

شیعت نیوز: جلوس شہادت امام علی ابن ابی طالب ؑ کے انعقاد کے حوالےسےملک دشمن دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کے نفرت انگیز پروپگینڈے پر دیوبند عالم دین مولانا طاہراشرفی نے آئینہ دکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کے جلوس یوم شہادت حضرت علیؑ کی اجازت اور حکومتی رویےپر اعتراض کرنے والے بتائیں کہ کیا انہوں نے یوم حضرت عائشہ ؓ، یوم بدر، یوم امام حسن ؑ،یوم علی ؑ یا یو م تحفظ الارض حرمین شریفین والاقصیٰ کیلئے حکومت سے اجازت مانگی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی،علامہ راجہ ناصرعباس

دیوبند عالم دین مولانا طاہراشرفی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے اپنے اجتماعات کے انعقاد کیلئے حکومت سے اجازت ہی نہیں مانگی وہ کسی اور پر کیسے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ پر عائد پابندی کے خلاف اہل سنت جماعتوں یا علماءمیں سے کس نے حکومت سے جا کر مذاکرات کیئے؟

یہ بھی پڑھیں: لاہور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ کا روٹ مکمل طور پر سیل، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کے علماءو قائدین نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں اور میٹنگ میں یوم علی ؑ اور یوم القدس کے حوالے سے خصوصی اجازت مانگی تھی اور حکومت نےانہیں ایس اوپیز کے مطابق ان اجتماعات کے انعقاد کی اجازت بھی فراہم کی تھی ۔ آپ بھی ایس اوپیزپر عمل درآمد کرتے ہوئے یوم حضرت عائشہ ؓ، یوم بدر، یوم امام حسن ؑ،یوم علی ؑ یا یو م تحفظ الارض حرمین شریفین والاقصیٰ منائیں آپ کو کس نے روکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک “ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ جب کسی نے حکومت سے اپنے اجتماعات کی اجازت طلب ہی نہیں کی اور کسی قسم کا مطالبہ ہی نہیں کیا تو یہ فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی بات سمجھ نہیں آتی ۔ حضرت علیؑ اہل تشیع اور اہل سنت دونوں کیلئے قابل احترام ہیں ، دونوں کیلئے خلیفتہ المسلمین ہیں ۔جس کادل چاہئے یوم علی ؑ منائے کانفرنسز کرے اس معاملے پر ہنگامے برپہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،اپنے آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے میری بات بڑی بری لگے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button