اہم ترین خبریںپاکستان

امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا حیدر کرار ّ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا۔ سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائنات پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سےاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی۔ حضرت علی ع نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کر کے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ کا روٹ مکمل طور پر سیل، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ع نے اپنی زندگی کو سیرت رسولؐ کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔ آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے۔آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں یہ وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جراتمندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کر کے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: انصافی حکومت کاپنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی جلوس یوم علی ؑ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا حیدر کرار ّ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا۔ سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائنات پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے۔امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے جس کا بروقت درک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button