اہم ترین خبریںپاکستان

انصافی حکومت کاپنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی جلوس یوم علی ؑ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی ملاقات میں تمام مذہبی اجتماعات اور عزاداری کے جلوس نکالنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی تھی اور ایس او پیز طے کی گئی تھیں۔

شیعت نیوز: تحریک انصاف حکومت نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب کے بعدصوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ایام علیؑ کے سلسلے میں نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ظالمانہ اقدام، صوبےبھرمیں جلوس یوم علیؑ پر پابندی عائد

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کیوجہ سے کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لہذا صوبہ بھر میں یوم علیؑ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہوگی، تاہم حکومتی ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گھروں اور امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر مجالس کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک “ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی ملاقات میں تمام مذہبی اجتماعات اور عزاداری کے جلوس نکالنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی تھی اور ایس او پیز طے کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button