عراق

عراق: حشد الشعبی نے جرف النصر علاقے پر داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جرف النصر کے علاقے پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ عراق میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے باوجود مختلف علاقوں میں اب بھی داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مدد سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے شمالی و مغربی علاقوں پر قبضہ کر کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں 10 داعشی دہشت گرد ہلاک، داعشی عراقی فوج کے محاصرے میں

بہت سے علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی۔ عراقی فوجیوں نے ایران کے فوجی مشیروں کی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار ستر کو صوبہ الانبار کے راوہ شہر کو آزاد کرا لیا اور اس شہر کی آزادی کے بعد عراق میں عملی طور پر داعش کا کام تمام ہو گیا اور اس کے تسلط سے تمام علاقے آزاد کرا لئے گئے۔

دوہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں اور شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوے سے رضاکار عوامی فورس حشد الشعبی کی تشکیل عمل میں آئی اور دو ہزار سولہ میں پارلیمینٹ کی توثیق سے عراق کی مسلح افواج کا حصہ بن گئی۔

دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں بدر جماعت کے پارلیمانی لیڈر نے کہا ہے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلاء کیلئے عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے بدستور کوشش میں مصروف ہیں

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں بدر جماعت کے پارلیمانی لیڈر حسن شاکر الکعبی نے العہد ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے عراق سے امریکی دہشت گردوں کے انخلاء کے ٹائم ٹیبل کے واضح ہونے پر تاکید کی ہے۔

تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا-

پارلیمنٹ سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button